Connect with us

news

فیصل واوڈا کا عمران خان سے ملاقات کی تردید، شہباز شریف کیلئے مذاکرات کا سنہری موقع

Published

on

فیصل واوڈا


سینئر سیاسی رہنماء فیصل واوڈا نے عمران خان سے جیل میں ہونے والی اہم ملاقات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خواہش تو تھی، لیکن ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ فیصل واوڈا نے کے ایک پروگرام میں یہ بھی کہا کہ جنگ کے دوران پاکستانی میڈیا نے شاندار کردار ادا کیا، اور اس اتحاد کے ماحول میں وزیراعظم شہباز شریف کے پاس مذاکرات شروع کرنے کا بہترین موقع ہے۔ دوسری جانب، وزیراعظم شہباز شریف نے پاک نیوی ڈاک یارڈ کے دورے کے دوران کہا کہ بری، فضائی اور بحری افواج نے شاندار ہم آہنگی کے ساتھ ملک کا دفاع کیا، اور دشمن کو ایسا سبق سکھایا جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے آرمی چیف، نیول چیف، اور ائر چیف سمیت تمام مسلح افواج کی تعریف کی اور دفاعی کامیابیوں کو معاشی فتوحات میں تبدیل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

صحیفہ جبار خٹک کی متنازع تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Published

on

صحیفہ جبار خٹک

پاکستانی ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جہاں ان کی حالیہ تصاویر نے نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ان تصاویر میں صحیفہ مغربی طرز کے بولڈ ملبوسات پہنے نظر آئیں، جن میں ڈیپ نیک لائنز، بیک لیس جمپ سوٹ اور آف شولڈر میکسی شامل ہیں۔ ان تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے خود بھی الجھن کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ “یہ اے آئی ہے یا حقیقت یا فوٹو شاپ؟ کچھ نہیں کہہ سکتی۔”

تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ کئی صارفین نے ان تصاویر کو مصنوعی ذہانت یا فوٹو شاپ کا نتیجہ قرار دیا، جبکہ کچھ نے صحیفہ کے ہاتھ پر بنے مستقل ٹیٹو کی غیر موجودگی کو بنیاد بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تصاویر جعلی ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ کو ایک بار پھر بولڈ لباس کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس سے قبل بھی صحیفہ جبار خٹک کو ایسے ملبوسات میں تصاویر پوسٹ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اداکاروں کو اپنی حدود کا خیال رکھنا چاہیے، کیونکہ ان کے فیشن اسٹائل کا اثر نوجوان نسل پر بھی پڑتا ہے۔

تاہم ابھی تک اداکارہ کی جانب سے واضح طور پر یہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی کہ آیا یہ تصاویر واقعی اُن کی ہیں یا مصنوعی ذہانت کا استعمال کر کے تخلیق کی گئی ہیں

جاری رکھیں

news

دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم “سردار جی 3” بیرون ملک سپر ہٹ

Published

on

دلجیت دوسانجھ

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم “سردار جی 3” نے بین الاقوامی باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کر لی ہے۔ فلم نے ریلیز کے محض ایک ہفتے میں 33.6 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے اور اب یہ 50 کروڑ روپے کے ہدف سے صرف 16.4 کروڑ روپے کی دوری پر ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی، خصوصاً پہلگام واقعے کے بعد، فلم کو بھارت میں ریلیز کی اجازت نہیں ملی کیونکہ فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی شمولیت پر اعتراض اٹھایا گیا، تاہم اس پابندی نے فلم کی بین الاقوامی کامیابی کو روک نہ سکا۔

سردار جی 3 کو امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں شاندار پذیرائی ملی ہے، خاص طور پر شمالی امریکا میں فلم کو غیر معمولی ردعمل کا سامنا رہا۔ پاکستانی سینماؤں میں بھی فلم کامیابی سے چل رہی ہے۔ فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق، ایک پنجابی فلم کے لیے 50 کروڑ روپے کا بزنس کرنا ایک بڑی کامیابی ہے، اور موجودہ رفتار دیکھتے ہوئے توقع کی جا رہی ہے کہ فلم یہ سنگ میل جلد عبور کر لے گی۔

یہ فلم 35 کروڑ روپے کے بجٹ پر تیار کی گئی ہے، اور اپنی ریلیز کے ابتدائی دنوں میں ہی سرمایہ کاری سے زیادہ منافع حاصل کر چکی ہے۔ اگر فلم بھارت میں ریلیز ہو پاتی تو ماہرین کے مطابق یہ دنیا بھر سے 100 کروڑ روپے تک کا بزنس کرنے کی صلاحیت رکھتی تھی۔ سردار جی 3 کی ہدایتکاری امر ہندل نے کی ہے جبکہ پروڈکشن ٹیم میں گنبیر سنگھ سدھو، من مورڈ سدھو اور دلجیت دوسانجھ شامل ہیں۔ فلم کی کہانی دھیرج رتن اور منیلا رتن نے لکھی ہے اور اسے 27 جون 2025 کو ریلیز کیا گیا تھا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~