news

خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

Published

on


خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں جن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لکی مروت میں 5، بنوں میں 2 جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔ میر علی میں سکیورٹی قافلے پر حملے کے دوران دو جوان، فرحان علی طوری اور صابر آفریدی جام شہادت نوش کر گئے۔ فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version