news

پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا امکان: ماہرین فلکیات

Published

on


ماہرین فلکیات نے پاکستان میں عیدالاضحیٰ 2025 کی ممکنہ تاریخ کی پیشگوئی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماہ ذیقعدہ کے 30 دن مکمل ہونے کے بعد عیدالاضحیٰ بروز ہفتہ 7 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ سعودی عرب میں 27 مئی کو چاند دیکھے جانے کی توقع ہے، جبکہ پاکستان میں چاند 28 مئی کو 35 گھنٹے سے زائد عمر کا ہوگا جس کے باعث رویت کے امکانات روشن ہیں۔ اس پیشگوئی کی روشنی میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عید کے پہلے دو دن ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات میں آ سکتے ہیں، جس کے باعث حکومت کی جانب سے صرف ایک اضافی تعطیل، یعنی پیر 9 جون کو دیے جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ برس کی طرح تین تعطیلات کی توقع کم دکھائی دیتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version