انٹرٹینمنٹ

جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیان پر شدید ردعمل، مشی خان سمیت کئی شخصیات برہم

Published

on


اسلام آباد: بھارتی شاعر اور مصنف جاوید اختر ایک بار پھر پاکستان کے خلاف متنازعہ بیان دے کر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا، “اگر مجھے پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو میں جہنم کو ترجیح دوں گا۔” ان کے اس بیان نے پاکستانی عوام، فنکاروں اور سیاسی شخصیات میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا۔

جاوید اختر کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گیا، جس کے بعد کئی معروف پاکستانی شخصیات نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ اداکارہ مشی خان نے سوشل میڈیا پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جاوید اختر نے بالکل صحیح انتخاب کیا کیونکہ وہ واقعی اسی جگہ کے لائق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہ تو دوبارہ پاکستان آنے کی کوشش کی جائے اور نہ ہی یہاں کوئی انہیں بلائے گا۔ مشی خان نے طنزیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ جن کے قدموں میں آپ بیٹھے تھے، انہیں بھی واپس لے جائیے گا۔

جاوید اختر کے اس بیان نے نہ صرف عوامی جذبات کو مجروح کیا بلکہ دونوں ممالک کی فن و ثقافت کی حساس صورتحال پر بھی اثر ڈالا ہے۔ شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ فنکاروں کو اپنے الفاظ کے انتخاب میں احتیاط برتنی چاہیے کیونکہ ان کے بیانات دونوں ممالک کے درمیان جذباتی فاصلے کو بڑھا سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version