news
فورٹ نائٹ گیم شاید اب کبھی آئی فون پر دستیاب نہ ہو
دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم فورٹ نائٹ کو حالیہ اپ ڈیٹس اور سرور مرمت کے لیے عارضی طور پر آف لائن کیا گیا، مگر اب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ گیم دوبارہ کبھی بھی آئی فون پر دستیاب نہیں ہو سکے گی۔ ایپک گیمز کے مطابق ایپل کے ایپ اسٹور پالیسیز اور دونوں کمپنیوں کے درمیان جاری دیرینہ تنازع کے باعث گیم کو ایپل ڈیوائسز پر دوبارہ لانچ کرنا ممکن نہیں رہا۔ فورٹ نائٹ کو 2020 میں ایپ اسٹور سے اس وقت ہٹا دیا گیا تھا جب ایپک نے ایپل کے لازمی پے منٹ سسٹم کی خلاف ورزی کی تھی۔ اگرچہ یورپی یونین کی حالیہ قانون سازی کے بعد گیم وقتی طور پر واپس آئی فون پر آیا تھا، لیکن ایپک کا دعویٰ ہے کہ ایپل نے اب دوبارہ گیم کو ایپ اسٹور پر لانے کی درخواست مسترد کر دی ہے، جس کا مطلب ہے کہ فورٹ نائٹ اب آئی فون صارفین کے لیے شاید ہمیشہ کے لیے بند ہو گئی ہے۔ البتہ یہ گیم دیگر پلیٹ فارمز جیسے پلے اسٹیشن، ایکس باکس، اور پی سی پر جلد دوبارہ دستیاب ہو جائے گی۔