news

خواجہ آصف: 10 مئی کی رات تاریخ کا فیصلہ کن موڑ، پاک فوج نے بھارتی جہاز پتنگوں کی طرح کاٹ دیے

Published

on


وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 10 مئی کی رات پاکستان کی تاریخ کا ایک فیصلہ کن موڑ ثابت ہوئی جب بھارتی جارحیت کا پاک فوج نے بہادری سے جواب دیا اور دشمن کے بڑے بڑے جنگی جہازوں کو پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔ سیالکوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے تینوں افواج کے سربراہان، جوانوں اور وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی شکست کے بعد نریندر مودی زخم چاٹ رہا ہے، جبکہ پاکستان میں قومی وحدت پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوئی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ 78 سالہ تاریخ میں پاک فوج کی ایسی جرات کی مثال نہیں ملتی، اور یہ واقعہ آنے والی نسلوں کے لیے فخر کا باعث بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغربی محاذ پر بھی کامیابی حاصل کی جائے گی، اور نوجوان نسل کو اپنی تاریخ سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version