news

پاکستان کی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز کو 5 ارب روپے سے زائد کا نقصان

Published

on


پہلگام واقعے اور پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کی جانب سے بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود کی بندش آج 22ویں روز میں داخل ہو گئی ہے، جس کے باعث بھارتی ہوا بازی کی صنعت کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی ایئرلائنز کو اب تک 5 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے، جبکہ کارگو سروسز بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ فضائی بندش کے باعث بھارتی پروازوں کو امریکا، یورپ اور کینیڈا کے لیے طویل متبادل راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں، جس سے وقت، ایندھن اور عملے کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ لاکھوں مسافروں کو تاخیر اور دیگر مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ بھارتی برآمدات بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ حکام کے مطابق جب تک پاک بھارت تعلقات معمول پر نہیں آتے، فضائی حدود بند رہیں گی، جو بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version