news
شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، دل کی تکلیف پر پی آئی سی منتقل
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف کے باعث جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی طبیعت صبح اچانک بگڑ گئی اور انہیں آکسیجن کی کمی کا سامنا ہوا، جس پر فوری طبی امداد دی گئی۔ شاہ محمود قریشی اس وقت پی آئی سی کے سی سی یو تھری میں زیر علاج ہیں۔ ان کی صاحبزادی مہر بانو قریشی نے عوام سے والد کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی، جبکہ ان کے صاحبزادے زین قریشی نے بھی تصدیق کی کہ مزید چند روز تک ڈاکٹرز ان کی طبی نگرانی جاری رکھیں گے۔ شاہ محمود قریشی کی صحت کے حوالے سے عوامی اور سیاسی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔