news

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا سٹے آرڈرز پر 15 دن میں فیصلے کا حکم

Published

on


چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب بھر کی عدلیہ کو حکم دیا ہے کہ سٹے آرڈر کی درخواستوں پر 15 دن کے اندر فیصلے کیے جائیں۔ اس حوالے سے ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے تمام سیشن ججوں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے، جس میں جوڈیشل پالیسی 2009 پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق، زیر دفعہ 104 ایسی سول اپیلیں جو تین ماہ سے زائد عرصے سے زیر التوا ہوں، ان کا فیصلہ ایک ماہ میں مکمل کیا جائے۔ اس سے قبل جعلی اور غیر ضروری مقدمات کی روک تھام کے لیے مدعی کی بائیو میٹرک تصدیق اور تصویر کے بغیر کسی بھی مقدمے کے اندراج پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ اب درخواست گزار کو خود عدالت آ کر بائیو میٹرک اور تصویر کے بعد ہی مقدمہ دائر کرنے کی اجازت ہوگی، تاکہ بوگس کیسز کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ یہ اقدامات عدالتی نظام میں شفافیت اور مؤثر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version