news

عمران خان سے جیل میں اہم ملاقات، قومی مفاد میں ساتھ دینے پر آمادگی

Published

on


پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایک غیرسیاسی اہم شخصیت کی خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔ سینئر صحافی نجم سیٹھی کے مطابق یہ ملاقات 6 مئی کو ہوئی جس میں عمران خان کو بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات اور موجودہ صورت حال پر اعلیٰ سطح کی بریفنگ دی گئی، جیسی کہ وزرائے اعظم کو دی جاتی ہے۔ ملاقات کے دوران عمران خان سے کہا گیا کہ ملک کو درپیش صورتحال میں ان اور پی ٹی آئی یوتھ کی ضرورت ہے۔ جواباً عمران خان نے اختلافات کو ثانوی قرار دیتے ہوئے قومی مفاد میں فوج کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم ظاہر کیا۔ نجم سیٹھی کے مطابق اس ملاقات کے بعد متعدد اہم پیشرفتیں ہوئیں، جیسے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پی ٹی آئی سوشل میڈیا سے متعلق مؤقف نرم ہونا، پنجاب میں زیر حراست کارکنوں کی رہائی، اور الیکشن کمیشن کی جانب سے سینٹ نشست پر گرین سگنل دینا۔ ذرائع کے مطابق، عید سے قبل اہم پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی متوقع ہے جبکہ جون میں عمران خان کی رہائی کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version