news

ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستانیوں کی ذہانت کا اعتراف، پاک-امریکہ تجارت بڑھانے پر زور

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں پاکستانیوں کی ذہانت اور ان کی ناقابل یقین صنعتی صلاحیتوں کا برملا اعتراف کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی حیرت انگیز اشیاء تیار کرتے ہیں اور امریکہ کے ساتھ ان کی تجارت نہ ہونے کے برابر ہے، حالانکہ تعلقات خوشگوار ہیں۔ صدر ٹرمپ نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران پس پردہ سفارت کاری کو اپنی سب سے بڑی خارجہ پالیسی کامیابی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی جنگ کا خطرہ سر پر منڈلا رہا تھا لیکن بروقت اقدامات نے صورتحال کو قابو میں رکھا۔ انہوں نے تجارت کو دشمنی ختم کرنے اور امن قائم کرنے کا مؤثر ذریعہ قرار دیا۔ بھارت پر تنقید کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بھارت دنیا کا سب سے زیادہ ٹیرف لگانے والا ملک ہے، تاہم اب وہ امریکہ کے ساتھ تجارتی رکاوٹیں کم کرنے پر آمادہ ہے۔ صدر ٹرمپ نے خود کو وعدے نبھانے والا رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں امریکہ نہ صرف امن بلکہ اقتصادی ترقی کے لیے بھی فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version