news
فلائی دبئی نے پشاور سے پروازوں کا آغاز کر دیا
کراچی: فلائی دبئی نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور سے فضائی آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق FLY DUBAI کی پہلی پرواز گزشتہ رات 164 مسافروں کے ساتھ پشاور پہنچی، جس کا استقبال واٹر کینن سلامی سے کیا گیا۔ اس موقع پر ایئرپورٹ پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ فلائی دبئی کی پرواز ایف زی 375 صبح 2 بجکر 20 منٹ پر 184 مسافروں کو لے کر دبئی روانہ ہوئی۔ FLY DUBAI ہفتے میں سات پروازیں آپریٹ کرے گی، جس سے پشاور سے خلیجی اور یورپی ممالک کے لیے فضائی روابط کو وسعت ملے گی۔