news
وزیراعظم اور آرمی چیف کا سکواڈرن لیڈر عثمان شہید کے گھر تعزیت کیلئے دورہ
وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آپریشن “بنیان مرصوص” کے دوران شہید ہونے والے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے اہلخانہ سے ان کے گھر جا کر تعزیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور ان کی قربانی کو سراہا۔ قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری بھی شہید کے گھر پہنچے اور وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر ان کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کیا۔
7 اور 8 مئی کی شب بھارت کے حملے کے جواب میں پاکستانی مسلح افواج نے بھرپور کارروائی کی، جس میں کئی فوجی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ یوم تشکر کے موقع پر شہداء کے اہلخانہ نے اپنی قربانیوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے جذبہ ایمانی، بہادری اور حکمت عملی سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
شہداء کے والدین اور لواحقین نے کہا کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا، لیکن پاکستان کی مسلح افواج نے فجر کے وقت دندان شکن جواب دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔