news

پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے نئی تحریک چلانے کا فیصلہ

Published

on


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے ایک بار پھر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے صدور و جنرل سیکریٹریز پر مشتمل اجلاس پشاور میں ہوا، جس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پرزور تحریک چلانے پر اتفاق کیا گیا۔ پارٹی کا مؤقف ہے کہ عمران خان بے بنیاد مقدمات میں قید ہیں اور ان کی رہائی کیلئے بھرپور سیاسی اور عوامی دباؤ ڈالا جائے گا۔ مرکزی قیادت اور سیاسی کمیٹی کی منظوری کے بعد باضابطہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

اس سے قبل عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے انکشاف کیا تھا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو تحریک کی قیادت اور مکمل اختیار سونپ دیا ہے۔ علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ کر خیبر پختونخوا سے تحریک شروع کرنے کی ہدایت دی۔ عمران خان کا ماننا ہے کہ یہ تحریک نہ صرف ان کی رہائی بلکہ پارٹی کے دیگر رہنماؤں، کارکنوں کی آزادی اور انتخابی دھاندلی کے خلاف بھی ایک مؤثر آواز بنے گی۔ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ پیغام پارٹی قیادت اور وکیل سلمان اکرم راجہ تک پہنچا دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version