news

وزیراعظم شہباز شریف کا یوم تشکر پر پیغام: شاہینوں نے دشمن کو عبرت کا نشان بنا دیا

Published

on


وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تشکر کے موقع پر قوم سے خطاب میں کہا کہ آج کا دن اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے کا دن ہے، کیونکہ پاکستان نے بھارت کی کھلی جارحیت اور اشتعال انگیزی کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے غرور کو چند گھنٹوں میں راکھ کا ڈھیر بنا کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جو طیارے بھارت کا فخر تھے، وہ اب نشان عبرت بن چکے ہیں۔ ہمارے شاہینوں نے دشمن پر کاری ضربیں لگا کر دندان شکن جواب دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، ایئرچیف ظہیر بابر اور نیول چیف نوید اشرف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر اتحادی و اپوزیشن جماعتوں اور پارلیمان کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے قومی اتحاد اور یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ کارروائی صرف دفاعی نوعیت کی نہیں تھی بلکہ انسان دشمنی، جارحیت، مذہبی جنون اور تعصب پر مبنی نظریے کے خلاف غیرت اور اصولوں کی فتح تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں معصوم شہری شہید ہوئے، اور ہمیں مجبوراً جوابی کارروائی کرنا پڑی۔ یہ ہماری قوم اور افواج کی عظیم فتح ہے جس پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version