news
وزیراعظم شہباز شریف : پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے
H
وزیراعظم شہباز شریف نے کامرہ ایئربیس کا دورہ کیا جہاں اُن کے ہمراہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایئرچیف ظہیر احمد بابر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے پاک فضائیہ کے جوانوں سے ملاقات کی اور 6 سے 10 مئی کے درمیان ہونے والی فضائی کارروائیوں میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے بھارت کے صرف پانچ نہیں بلکہ چھ جنگی طیارے مار گرائے، اور یہ کامیابی پاکستان کی تاریخ میں بے مثال ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملاتے ہوئے پوری دنیا کو حیران کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کئی گنا بڑا ہونے کے باوجود ہمارے جوانوں کی دلیری اور مہارت کا مقابلہ نہ کر سکا۔ وزیراعظم نے اس کامیابی پر افواج پاکستان، بالخصوص جنرل عاصم منیر، ایئرچیف اور نیول چیف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دشمن کو واضح پیغام مل چکا ہے کہ اگر میلی آنکھ سے دیکھا تو اُسے پاؤں تلے روند دیا جائے گا۔