news

ڈونلڈ ٹرمپ: ایپل کو بھارت میں پروڈکشن بڑھانے میں کوئی دلچسپی نہیں، امریکہ میں بنائیں مصنوعات

Published

on

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کی بھارت میں مینوفیکچرنگ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہیں ایپل کی بھارت میں پروڈکشن میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ دوحہ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی ایپل کے سی ای او ٹم کک سے تلخ بات چیت ہوئی، جس میں انہوں نے کک سے کہا کہ اگرچہ وہ 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لا رہے ہیں، لیکن بھارت میں پلانٹ لگانے کا فیصلہ امریکی مفادات کے خلاف ہے۔

ٹرمپ نے بھارت کو دنیا کے ان ممالک میں شامل قرار دیا جہاں سب سے زیادہ ٹیرف لاگو ہوتے ہیں، اور وہاں مصنوعات بیچنا انتہائی مشکل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ہمیشہ ایپل کی حمایت کی ہے، حالانکہ کمپنی ابھی تک بڑی حد تک چین پر انحصار کرتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایپل اپنی پروڈکشن امریکہ میں منتقل کرے تاکہ مقامی روزگار میں اضافہ ہو۔

دوسری جانب رپورٹس کے مطابق ایپل نے حال ہی میں امریکہ کی درآمدی محصولات سے بچنے کے لیے بھارت میں پروڈکشن تیزی سے بڑھا دی ہے۔ مارچ میں تقریباً 600 ٹن آئی فونز، جن کی مالیت 2 ارب ڈالر ہے، بھارت سے امریکہ بھیجے گئے، جس میں سب سے بڑا حصہ فوکس کان کا تھا۔ ایپل کی منصوبہ بندی ہے کہ 2026 کے آخر تک امریکہ میں فروخت ہونے والے زیادہ تر آئی فونز بھارت میں تیار کیے جائیں۔

ٹرمپ کے مطابق، بھارت اپنا خیال خود رکھ سکتا ہے، اور امریکی عوام کی فلاح کے لیے ضروری ہے کہ ایپل جیسی کمپنیاں امریکہ میں مینوفیکچرنگ بڑھائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version