news

میکسیکن ٹک ٹاکر ویلے ریا مارکیز کو لائیو اسٹریمنگ کے دوران قتل کر دیا گیا

Published

on

میکسیکو کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلے ریا مارکیز کو ریاست جالسکو کے شہر زاپوپان میں ایک بیوٹی سیلون کے اندر اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جب وہ ٹک ٹاک پر لائیو تھیں۔ 23 سالہ ویلے ریا، جس کے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر تقریباً دو لاکھ فالوورز تھے، واقعے کے وقت لائیو اسٹریم پر ایک کھلونا تھامے ہوئے تھیں اور کہہ رہی تھیں “وہ آ رہے ہیں”، جس کے فوراً بعد ایک آواز آئی “ہی ویلے؟” اور پھر فائرنگ کی آواز سنی گئی۔

پولیس اس واقعے کو “فیما سائیڈ” یعنی صنفی بنیاد پر خاتون کا قتل تصور کرتے ہوئے تحقیقات کر رہی ہے۔ حکام کے مطابق حملہ آور اچانک سیلون میں داخل ہوا اور فائرنگ کر کے ویلے ریا کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ فائرنگ سے چند لمحے قبل پریشان دکھائی دے رہی تھیں اور انہوں نے اسی دن بتایا تھا کہ ایک مشکوک شخص قیمتی تحفہ دینے کے بہانے سیلون آیا تھا۔

واضح رہے کہ میکسیکو میں خواتین کے خلاف تشدد اور قتل، یعنی فیما سائیڈ، خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے، اور یہ واقعہ اس تشویشناک رجحان کی ایک تازہ مثال ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے حکام سے فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version