news

وزیر اعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان جنوبی ایشیا کی صورتحال پر گفتگو

Published

on

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان آج تیسری بار ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں جنوبی ایشیا کی کشیدہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے سیکرٹری جنرل کی قیادت اور خطے میں امن کے لیے ان کی سفارتی کوششوں کو سراہا، اور کہا کہ ان کی کاوشیں اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے تحفظ اور جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کی عکاس ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے وسیع تر امن کے مفاد میں جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، تاہم پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ وزیر اعظم نے بھارت کی جانب سے جھوٹے دہشت گردی کے الزامات اور جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک خطرناک مثال قرار دیا اور عالمی برادری سے اس کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔ بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات کو انہوں نے علاقائی امن کے لیے خطرناک قرار دیا اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے مسئلے کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ طور پر حل کروانے میں فعال کردار ادا کرے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل گوتریس نے جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے دونوں فریقوں سے مسلسل رابطے میں رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version