news

وزیراعظم شہباز شریف کا افواج پاکستان کو دشمن پر عظیم کامیابی پر خراجِ تحسین

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے پسرور، سیالکوٹ کینٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئرچیف ظہیر احمد بابر، وزراء اور دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ افواج پاکستان کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے افواج پاکستان کو دشمن کے خلاف شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی تاریخ کے سنہری باب کا حصہ بن چکی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دشمن عددی لحاظ سے کئی گنا بڑا تھا اور اربوں ڈالر کا جدید جنگی سازوسامان رکھتا تھا، لیکن ہماری افواج نے بے مثال جرات، عسکری مہارت اور قربانیوں سے دشمن کے تمام منصوبے خاک میں ملا دیے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بڑی دلیری اور حکمت عملی سے جنگ کی منصوبہ بندی کی، جس کے وہ خود گواہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئر چیف نے بھی جدید ٹیکنالوجی سے دشمن کے جہازوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان نے 24 کروڑ عوام اور ملک کے وقار کا بھرپور دفاع کیا اور روایتی جنگ میں بھی عظیم کامیابی حاصل کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version