news

بھارت سے جنگ کے دوران مزید 2 پاکستانی جوان شہید، شہداء کی تعداد 13 ہوگئی، آئی ایس پی آر

Published

on


پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران پاک فوج کے مزید دو زخمی جوان شہادت کے مقام پر فائز ہو گئے، جس کے بعد مسلح افواج کے شہداء کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی افواج نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب خواتین، بچوں اور بزرگوں کو نشانہ بناتے ہوئے بزدلانہ حملے کیے، جن کے نتیجے میں 40 بے گناہ شہری شہید ہوئے، جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں، جبکہ 121 شہری زخمی بھی ہوئے۔

شہداء میں پاک فوج کے حوالدار محمد نوید اور پاک فضائیہ کے سینئر ٹیکنیشن محمد ایاز شامل ہیں، جنہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانیں قربان کر کے حب الوطنی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ افواج پاکستان نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کو “معرکۂ حق” کے جانباز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع میں دی گئی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں، اور پوری قوم ان بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version