news

سیلینا گومز کی کمپنی ‘ونڈر مائنڈ’ مالی بحران کا شکار، تنخواہیں تاخیر کا شکار

Published

on

معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز کی ذہنی صحت سے متعلق کمپنی ’ونڈر مائنڈ‘ اس وقت ایک بڑے مالی بحران کا سامنا کر رہی ہے، جس کی وجہ سے اسے سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق، کمپنی کو ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور صحت کی سہولیات میں کمی جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمپنی کی سی ای او اور سیلینا کی والدہ، مینڈی ٹیفی، مالی مشکلات کی وجہ سے اپنے گھر پر قرض لینے پر مجبور ہو گئی ہیں، حالانکہ کچھ دیگر ذرائع نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی ایک نئے ترقیاتی مرحلے میں داخل ہونے والی ہے۔ دوسری جانب، سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے سیلینا گومز کی خاموشی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے، خاص طور پر اس وقت جب ان کی دولت کا تخمینہ 700 ملین سے 1.3 ارب ڈالر کے درمیان لگایا جا رہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی مالی حیثیت ہونے کے باوجود ملازمین کو وقت پر تنخواہیں نہ دینا بالکل ناقابلِ قبول ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version