news

ایڈوانس گولڈ کی درآمد پر پابندی سے سونے کے زیورات کی برآمد معطل، وزیر اعظم کو ہنگامی خط

Published

on


وفاقی وزارت تجارت کی جانب سے ایڈوانس گولڈ کی درآمد پر پابندی کے فیصلے نے سونے کے زیورات کی برآمدات کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے بعد پاکستان جیمز، جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عمران خان ٹیسوری نے وزیر اعظم کو ایک ہنگامی خط لکھا ہے۔ عمران ٹیسوری نے خط میں نشاندہی کی کہ 6 مئی 2025 کو اچانک SRO 760(I)/2013 کی معطلی سے قانونی اور باقاعدہ برآمدی کاروبار معطل ہو گیا ہے، جس سے نہ صرف پہلے سے طے شدہ آرڈرز رُک گئے ہیں بلکہ تیار شدہ جیولری کی شپمنٹس بھی متاثر ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں پاکستانی ایکسپورٹرز کے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔ ٹیسوری نے مطالبہ کیا کہ ایس آر او کو فوری طور پر بحال کیا جائے، کیونکہ درآمد کیا گیا سونا صرف قانونی چینلز کے ذریعے آتا ہے اور صرف برآمدات کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدعنوانی کے خلاف اقدامات ضرور کیے جائیں، مگر قانونی برآمد کنندگان کو نقصان نہ پہنچے، اور فوری طور پر رُکی ہوئی شپمنٹس اور درآمدی سونے کی کلیئرنس دی جائے تاکہ ملک کی برآمدی معیشت کو سہارا دیا جا سکے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version