news

نبیل قریشی کا “آپریشن بنیان مرصوص” پر فلم بنانے کا عندیہ، فواد خان بطور اورنگزیب احمد؟

Published

on


پاکستان کے معروف فلم ساز نبیل قریشی نے حالیہ دفاعی کارروائی “آپریشن بنیان مرصوص” اور اس میں اہم کردار ادا کرنے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد پر فلم بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے کہ فلم میں ایئر وائس مارشل کا کردار کون ادا کرے گا۔ متعدد صارفین نے فواد خان کو اس کردار کے لیے موزوں قرار دیا ہے، خاص طور پر اُن کی ظاہری مشابہت کی وجہ سے۔ نبیل قریشی نے اس پر دلچسپی ظاہر کی، تاہم کچھ صارفین نے اعتراض کیا کہ فواد خان نے بھارتی فلموں میں کام کیا ہے، اس لیے کسی ایسے اداکار کو چُنا جائے جس کا بھارت کے ساتھ کوئی پیشہ ورانہ تعلق نہ ہو۔ نبیل قریشی نے اس تبصرے پر صرف تھمبز اپ ایموجی کے ساتھ جواب دیا۔ سوشل میڈیا پر ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی شجاعت بھری بریفنگز کی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں، جن میں انہیں بھارت کی جارحیت کا مؤثر جواب دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان نے بھارتی فضائی حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پانچ جنگی طیارے تباہ کیے، جن میں تین رافیل طیارے شامل تھے، اور بھارت کو پسپائی پر مجبور کر دیا گیا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version