news

ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، انوشکا شرما کا جذباتی ردعمل

Published

on


بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے اپنے 14 سالہ شاندار کیریئر کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس پر اُن کے مداحوں میں افسردگی کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے ویرات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ویرات کی ایک پرانی ٹیسٹ میچ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ تمہارے ریکارڈز اور کامیابیاں یاد رکھیں گے، لیکن مجھے وہ آنسو یاد رہیں گے جو تم نے کبھی کسی کے سامنے نہیں دکھائے، وہ لڑائیاں جو کسی نے نہیں دیکھیں، اور اس فارمیٹ سے تمہاری بے پناہ محبت۔ انوشکا نے مزید لکھا کہ ہر ٹیسٹ سیریز کے بعد تم میں جو سیکھنے کی لگن، عاجزی اور پختگی آئی، اسے دیکھنا میرے لیے اعزاز تھا۔ ویرات کوہلی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ نے انہیں وہ سبق سکھائے جو عمر بھر ان کے ساتھ رہیں گے۔ یاد رہے کہ ویرات نے 123 ٹیسٹ میچز میں 9,230 رنز بنائے، جن میں 30 سنچریاں شامل ہیں، اور وہ بھارت کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان بھی رہے ہیں، جنہوں نے 68 میچز میں سے 40 میں ٹیم کو فتح دلائی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version