news

آپریشن بنیان مرصوص: پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب

Published

on

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے دیا۔ قوم سے وعدے کے مطابق کارروائی کا وقت، مقام اور طریقہ پاکستان نے خود چنا، اور دنیا کو پیغام دے دیا کہ پاکستان کی مسلح افواج شہادت سے محبت کرتی ہیں۔

قومی و بین الاقوامی میڈیا کو بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں بھارت کے 26 اہم عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا جن میں کے ایس 400 سسٹم، لاجسٹک مراکز، کمانڈ تنصیبات اور دہشتگردی میں ملوث یونٹس شامل تھیں۔ پاک فضائیہ، بحریہ اور زمینی افواج نے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کارروائیاں کیں، جبکہ سائبر حملوں کے ذریعے بھارتی مواصلاتی نظام کو بھی مفلوج کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کا ردعمل متوازن اور محدود رہا تاکہ عام شہری متاثر نہ ہوں۔ بھارت نے ڈرونز سے فضائی خلاف ورزیاں کیں جن کا مؤثر جواب دیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے پاس کوئی بھارتی پائلٹ نہیں ہے اور ایسی خبریں فیک نیوز ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کو کی گئی جارحیت کے جواب میں 10 مئی کو تاریخی جوابی کارروائی کی گئی، جس کے بعد بھارت نے جنگ بندی کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تنازع ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کو عالمی فلیش پوائنٹ بنا گیا ہے اور اس کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

پاک فضائیہ اور بحریہ کے سینئر افسران نے بھی کارروائی کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے طیارے، میزائل اور ایئر ڈیفنس سسٹمز کو کامیابی سے تباہ کیا گیا۔ بھارتی حملے نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان اور بھارت کے اندر بھی اثرانداز ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے آخر میں پوری قوم، نوجوانوں، میڈیا، سیاسی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر چیلنج کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version