news

الجزیرہ: بھارت نے طاقت دکھانے کی کوشش کی، کمزوری عیاں ہوگئی​

Published

on

الجزیرہ کے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف طاقت کے مظاہرے کیے، لیکن اس کی کمزوری عالمی سطح پر نمایاں ہوئی۔ امریکی صدر کی جنگ بندی کے اعلان کو بھارت میں بعض حلقوں نے مودی حکومت کی پسپائی سمجھا، جبکہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش نے بھارت کے دیرینہ موقف کو کمزور کر دیا۔​

مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ 22 اپریل کو کشمیر میں مزاحمتی محاذ کے ذریعے ہونے والے قتل عام کے بعد بھارت کی کمزوری بے نقاب ہوئی۔ بھارت نے 7 مئی کو پاکستان پر دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں پر حملے کیے، لیکن ان حملوں میں شہری ہلاکتوں کی اطلاعات آئیں۔​

پاکستان کی فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کو مار گرایا، جس میں چینی ساختہ J-10 جیٹ طیاروں کا استعمال کیا گیا۔ بھارت نے کسی نقصان کا اعتراف نہیں کیا، لیکن بھارتی میڈیا کی رپورٹس غلط ثابت ہوئیں۔​

9 مئی کو بھارت نے پاکستانی اڈوں پر میزائل حملے کیے، لیکن پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے چینی حمایت یافتہ آئی ایس آر سسٹم کو کم سمجھا، جس کے نتیجے میں اس کی فوجی حکمت عملی ناکام ہوئی۔​

مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں پاکستان کی چین سے فوجی مدد میں اضافہ ہوا ہے، جس سے بھارت کی فوجی تیاریوں پر سوالات اٹھے ہیں۔ اگر بھارت نے دانشمندانہ پالیسی اختیار نہ کی تو خطے میں مزید بدامنی اور معاشی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔​

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version