news

میکسیکو نے گوگل پر ’گلف آف میکسیکو‘ کا نام بدلنے پر مقدمہ دائر کر دیا

Published

on


میکسیکو سٹی:
میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینباؤم نے گوگل کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا جب گوگل میپس پر امریکی صارفین کے لیے ’گلف آف میکسیکو‘ کا نام بدل کر ’گلف آف امریکا‘ کر دیا گیا۔

صدر شینباؤم نے اس تبدیلی کو میکسیکو کی خودمختاری اور بین الاقوامی سرحدوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ امریکا اپنے حدود میں تبدیلی کا اختیار رکھتا ہے، لیکن پوری خلیج کا نام بدلنا عالمی قوانین کے خلاف ہے۔

انہوں نے گوگل سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف امریکی ساحلی علاقوں میں ’گلف آف امریکا‘ کا نام استعمال کیا جائے، جبکہ میکسیکو اور کیوبا کے علاقوں میں ’گلف آف میکسیکو‘ کا اصل نام بحال رکھا جائے۔

میکسیکو سٹی کی سول عدالت نے ابتدائی حکم میں گوگل کو ہدایت دی ہے کہ وہ میکسیکو اور کیوبا کے حصوں میں اصل نام بحال کرے۔ تاہم گوگل نے مؤقف اپنایا ہے کہ وہ مختلف علاقوں میں مقامی ترجیحات کے مطابق نام استعمال کرتا ہے اور اپنی پالیسی میں تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

یہ تنازع بین الاقوامی سطح پر توجہ حاصل کر رہا ہے، اور میکسیکن حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اس مسئلے پر مزید بات چیت کے لیے تیار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version