news

ڈریو بنسکی: پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان میں محفوظ اور متاثر کن تجربہ

Published

on

اسلام آباد: عالمی شہرت یافتہ امریکی وی لاگر ڈریو بنسکی نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان میں قیام کے تجربے کو حیران کن، محفوظ اور متاثر کن قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنی تازہ ویڈیو میں بتایا کہ وہ شمالی پاکستان، کشمیر کے قریب موجود ہیں، اور یہاں کی عوام، قدرتی حسن، اور مہمان نوازی نے انہیں حیران کر دیا ہے۔

ڈریو بنسکی نے بتایا کہ وہ اسلام آباد سے امریکا واپسی کا ارادہ رکھتے تھے، لیکن بھارت کی جانب سے کشیدگی اور فضائی حدود کی بندش کے باعث وہ پاکستان میں رکنے پر مجبور ہو گئے۔ اس کے باوجود، انہوں نے کہا: “میں محفوظ ہوں، شکر گزار ہوں، اور یہاں کے شمالی علاقے مزید دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں۔”

ویڈیو میں انہوں نے پاکستانی شہریوں کے پُرامن احتجاج اور روزمرہ زندگی کے معمولات کو دکھایا، اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی عوام گھبراہٹ کا شکار نہیں، دکانیں کھلی ہیں، زندگی رواں دواں ہے۔

ڈریو نے بھارتی حملوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف سرحدی نہیں بلکہ انسانی مسئلہ ہے، کیونکہ ایسے حملے بے گناہ شہریوں کی زندگیوں اور سفری سہولتوں کو متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے امن کی اپیل کرتے ہوئے کہا:
“یہ فلم نہیں، اصل زندگی ہے۔ امن بناؤ، جنگ نہیں!”

وی لاگر نے اپنی اگلی منزل کابل کو قرار دیا، جہاں سے وہ پرواز کے ذریعے امریکا روانہ ہوں گے۔

ان کا یہ بیان پاکستان کے پرامن موقف، عوامی ضبط اور ریاستی وقار کا عملی ثبوت بن کر عالمی بیانیے میں ایک مثبت اضافہ ہے۔ بھارت کے جنگی بیانات کے برعکس، ڈریو بنسکی کی یہ ویڈیو عالمی ناظرین کے لیے ایک واضح پیغام ہے: پاکستان امن کا خواہاں ہے، لیکن اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version