news

سلمان خان کی پاکستان کے حق میں پرانی ویڈیو وائرل، بھارت میں تنقید

Published

on

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سلمان خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پاکستان کے حق میں بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارت، پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے حملوں کا جواز پیش کر رہا ہے۔

ویڈیو میں سلمان خان کہتے ہیں کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے اور وہاں کی صورتحال مکمل طور پر ریاست کے کنٹرول میں نہیں، اس لیے کسی واقعے کے فوراً بعد ایک دوسرے پر الزامات لگانا مناسب نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کسی صورت دہشتگردی کی تعلیم نہیں دیتا، اور قرآن و حدیث میں بے گناہوں کے قتل کی کوئی اجازت نہیں۔

یہ ویڈیو “آپریشن بنیان المرصوص” کے بعد وائرل ہوئی، جس میں پاکستانی افواج نے بھارت کے “آپریشن سندور” کا بھرپور جواب دیا۔ دونوں ممالک کے درمیان اس کے بعد سیز فائر معاہدہ طے پایا۔

سلمان خان نے سیز فائر پر ایک مختصر شکرگزاری کا پیغام بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا، جسے بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ حالیہ کشیدگی کے دوران سلمان خان کی جانب سے پاکستان مخالف کسی بیان کی عدم موجودگی پر بھارتی حلقوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version