news
پاکستانی سائبر حملہ: بھارت کی حساس ویب سائٹس ہیک، ڈیٹا ڈارک ویب پر
اسلام آباد – بھارت کی جانب سے پے درپے بزدلانہ حملوں کے بعد پاکستان نے سائبر محاذ پر مؤثر اور کامیاب جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے حساس اداروں کی متعدد ویب سائٹس ہیک کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، پاکستانی سائبر ماہرین کی کارروائی میں بھارت کی “آسام رائفلز”، “ڈیپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی”، “انڈین ڈیفنس پروڈکشن” سمیت دیگر اہم سرکاری ویب سائٹس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ انڈین ڈیفنس پروڈکشن پورٹل سے حاصل کردہ حساس معلومات اور ڈیٹا کو ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش بھی کر دیا گیا ہے، جس سے بھارتی سائبر سیکیورٹی کا پول کھل گیا ہے۔
ہیک شدہ ویب سائٹس پر انڈین دہشت گردی سے متعلق شواہد اور بھارت کی دہشت گردی میں ملوث تنظیموں کے ثبوت بھی جاری کیے گئے ہیں، جو بھارت کے عالمی امیج کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
اس کارروائی نے نہ صرف بھارت کی آئی ٹی سیکیورٹی کے بلند و بانگ دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے بلکہ اسے سائبر دنیا میں بھی دفاعی پوزیشن پر لاکھڑا کیا ہے۔