news

عائزہ خان کی مبہم پوسٹ پر تنقید، سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کا مطالبہ

Published

on

اسلام آباد – موجودہ پاک بھارت کشیدگی اور “آپریشن بنیان مرصوص” کے تناظر میں اداکارہ عائزہ خان کی ایک مبہم سوشل میڈیا پوسٹ نے سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا کر دیا۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا:
“میں انسانیت کے ساتھ کھڑی ہوں۔ انسانیت مذہب، نسل، قومیت، سیاست یا ذاتی مفادات سے بالاتر ہے۔”

مداحوں اور ناقدین نے اس بیان کو غیر حساس اور حقیقت سے فرار قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جب ملک پر حملے ہو رہے ہیں، معصوم شہری شہید ہو رہے ہیں، ایسے وقت میں مبہم باتیں کرنا قومی یکجہتی کے خلاف ہے۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا:
“منافقت کی انتہا ہے! کل درجنوں پاکستانی شہید ہوئے اور یہ انسانیت کی بات کر رہی ہیں؟”

ایک اور صارف نے کہا:
“آپ کو اندازہ بھی ہے کہ آپ کا ملک کس کڑے وقت سے گزر رہا ہے؟ اب تو کم از کم واضح مؤقف اپنائیں۔”

اس تنقید کے بعد سوشل میڈیا پر #BoycottAyezaKhan ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ہزاروں صارفین نے ان کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ شوبز شخصیات کو ایسے وقت میں قومی بیانیے کا ساتھ دینا چاہیے۔

تاحال عائزہ خان کی جانب سے اس عوامی ردعمل پر کوئی وضاحت یا بیان سامنے نہیں آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version