news

آپریشن بنیان مرصوص: پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارتی اعلیٰ افسر ہلاک

Published

on

راجوڑی – لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی کے دوران مقبوضہ کشمیر میں تعینات ایک اعلیٰ بھارتی افسر کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ راجوڑی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر راج کمار تھاپہ اپنے گھر پر پاکستانی گولہ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راج کمار تھاپہ صبح 5:30 بجے کے قریب اپنے گھر میں موجود تھے جب ان کی رہائش گاہ پاکستانی گولہ باری کا نشانہ بنی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد بھارتی حکام اور مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ عمر عبداللہ نے ایک بیان میں کہا کہ “ہم نے جموں و کشمیر ایڈمنسٹریشن سروسز کے ایک محنتی اور قابل افسر کو کھو دیا ہے، میں صدمے میں ہوں۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ راج کمار تھاپہ گزشتہ روز بھی ضلعی سطح کی ایک اہم میٹنگ میں شریک تھے۔ آج اُن کا گھر پاکستانی حملے میں تباہ ہوا، جس میں ان کی موت واقع ہو گئی۔

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے جاری آپریشن “بنیان مرصوص” میں اب تک بھارت کے اودھم پور، بھوج، پٹھان کوٹ، بھٹنڈہ اور دیگر ایئربیسز پر نقصان پہنچایا جا چکا ہے، جس کی تصدیق بھارتی حکام بھی کر چکے ہیں۔

بھارتی فوج کی ترجمان کرنل صوفیہ قریشی کے مطابق پاکستان نے 26 مقامات پر فضائی دراندازی کی کوشش کی، جن میں میزائل اور ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے انفراسٹرکچر اور عملے کو نقصان پہنچایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version