news

وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب: پاک بھارت کشیدگی اور آپریشن بنیان مرصوص پر اہم پیغام

Published

on

اسلام آباد – وزیراعظم شہباز شریف آج شام قوم سے اہم خطاب کریں گے، جس میں وہ پاک بھارت کشیدگی، ملکی سلامتی کی صورتحال اور آپریشن “بنیان مرصوص” میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم نے کامیاب دفاعی کارروائی پر قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے قومی سیاسی قیادت کو بھی اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارتی حملوں کا مربوط، بھرپور اور طاقتور جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے میزائل اور ڈرون حملے کر کے پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا، لیکن ہماری افواج نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کی ان فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جن سے پاکستان پر حملے کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے پے در پے حملوں کے باوجود پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، تاہم دشمن کو مؤثر جواب دینا ناگزیر تھا۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان نے غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی تھی، جسے بھارت نے رد کر دیا۔ آج صبح بھارت نے نور خان ایئر بیس سمیت کئی علاقوں پر دوبارہ میزائل حملے کیے جن میں بے گناہ شہری نشانہ بنے۔

سیاسی قیادت نے وزیراعظم سے گفتگو میں پاک فوج کے جذبے، حکمت عملی اور کامیاب جوابی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے ہر مشکل وقت میں مکمل یکجہتی اور حمایت کا یقین دلایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version