news

آپریشن بنیان مرصوص کے بعد پاکستان بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر پہلا رابطہ

Published

on

اسلام آباد / نئی دہلی – پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران آپریشن “بنیان مرصوص” کے آغاز کے بعد دونوں ممالک کی افواج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر پہلا رابطہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں جانب سے کشیدگی کم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور مستقبل قریب میں براہ راست ملاقات کا بھی امکان ہے۔

پاکستانی افواج کی مؤثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوجی حکام نے پریس بریفنگ میں اعتراف کیا ہے کہ ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور، بھٹنڈہ، سرسہ، سری نگر، اونتی پور اور دیگر اہم فوجی اڈے پاکستانی میزائل اور ڈرون حملوں میں نشانہ بنے ہیں، جس سے تنصیبات اور اہلکاروں کو نقصان پہنچا ہے۔

بھارتی فوج کی ترجمان کرنل صوفیہ قریشی نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے ڈرونز اور لانگ رینج ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، اور مغربی سرحدی علاقوں میں پاکستانی فوجیوں کی تعیناتی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تاہم، بھارت کا کہنا ہے کہ وہ مزید کشیدگی نہیں چاہتا، بشرطیکہ پاکستان بھی تحمل کا مظاہرہ کرے۔

اس کے برعکس پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے راجوڑی میں واقع بھارتی ملٹری انٹیلیجنس کے دہشت گردی تربیتی مرکز کو تباہ کر دیا، جب کہ سرسہ، بھٹنڈہ، اکھنور، اور سورت گڑھ کے اہم فوجی ایئر بیسز کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں پاکستان کی جانب سے “فتح 1” میزائل سسٹم استعمال کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version