news

امریکی وزیر خارجہ کا آرمی چیف سے رابطہ، پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کی پیشکش

Published

on

واشنگٹن/اسلام آباد – امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ہنگامی رابطہ کرتے ہوئے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں اور مستقبل میں تنازعات سے بچاؤ کے لیے تعمیری مذاکرات شروع کریں۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے بیان جاری کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی نہ بڑھے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ امریکی وزیر خارجہ روبیو دونوں ممالک کی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ جنگی صورت حال سے بچا جا سکے۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا جس کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا، لیکن امریکہ اس تنازع میں فوجی مداخلت نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ صرف سفارتی ذرائع سے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ پوری دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے، تاہم فی الوقت ایسا کوئی فوری خطرہ موجود نہیں۔

نائب صدر کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں قیامِ امن کے لیے امریکہ سفارتی سطح پر فعال ہے، لیکن اس جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version