news
پاکستانی جوابی حملے میں بھارتی فوجی تنصیبات تباہ، بھارت کا نقصان کا اعتراف
اسلام آباد/نئی دہلی – پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارت کی اہم فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ آپریشن بنیانٌ مرصوصٌ کے تحت پاک فوج نے براہ راست حملوں کے ذریعے بھارت کے متعدد اہم فوجی مراکز کو نشانہ بنایا۔
بھارتی فوج کی ترجمان صوفیہ قریشی نے پریس بریفنگ میں پہلی بار باضابطہ طور پر اعتراف کیا کہ پاکستانی میزائل حملوں سے اودھم پور، آدم پور، اور پٹھان کوٹ ایئربیسز کو نقصان پہنچا ہے، جب کہ پنجاب میں واقع دہرنگیاری کی بھارتی آرٹلری گن پوزیشن بھی تباہ کر دی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے 26 سے زائد مقامات پر فضائی کارروائی کی کوشش کی اور میزائل حملے میں بھارتی فوجی ساز و سامان اور عملے کو نقصان پہنچا۔ تیز رفتار میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنائے گئے اڈے خاص طور پر دفاعی نوعیت کے تھے۔
پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن “بنیان مرصوص” کے تحت مجموعی طور پر 12 بڑے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں بیاس میں براہموس میزائل سٹوریج، ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور، ہلوارا، مامون، اکھنور، سسرام، سرسہ، برنالہ، بھٹنڈا، اور اڑی شامل ہیں۔
پاک فوج نے بل مقابل پھکلیاں سیکٹر میں بھی بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور دشمن کی توپوں کو مکمل خاموش کر دیا۔ پاکستانی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی مکمل دفاعی نوعیت کی ہے اور بھارت کی مساجد، خواتین و بچوں پر حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔