news

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر کی قسط منظور کرلی

Published

on

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کو سات ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی اگلی قسط کے تحت ایک ارب ڈالر کی نئی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ نے قرض قسط کی منظوری ایسے وقت میں دی ہے جب بھارت پاکستان کے خلاف سرگرم ہے اور سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے قسط رکوانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم اسے ایک بار پھر عالمی سطح پر خفت کا سامنا کرنا پڑا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے آئی ایم ایف بورڈ پر پاکستان کو مزید قرض نہ دینے کیلئے دباؤ ڈالنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اعتماد کے تحت جاری معاشی اصلاحاتی اقدامات کے پیش نظر بورڈ نے قسط کی منظوری دے دی۔

یہ قسط پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے اور جاری مالیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد دے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version