news

ڈی جی آئی ایس پی آر: بھارت بے بنیاد الزامات سے باز آئے، ثبوت ہیں تو غیر جانبدار ملک کو دے

Published

on

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ترک نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جھوٹے الزامات لگا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے، اگر اس کے پاس پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت ہیں تو کسی غیرجانبدار ملک کو پیش کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی حالیہ جارحیت کا جواز پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات ہیں، جبکہ پاکستان نے نہ صرف ان الزامات کو مسترد کیا بلکہ غیر جانبدار تحقیقات کی بھی پیش کش کی، جسے بھارت نے ٹھکرا دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارت نے 6 مختلف پاکستانی مقامات کو نشانہ بنایا، حتیٰ کہ مسجد، خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخشا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے پاکستانی طیارے گرائے ہیں تو ان کا ملبہ یا ثبوت کہاں ہے؟

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کارروائیاں صرف دفاعی نوعیت کی ہیں اور صرف ان بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر رہی ہیں۔

انہوں نے بھارتی میڈیا کی جانب سے ڈرون اور بڑے حملوں کی خبریں “سراسر جھوٹ اور مضحکہ خیز پروپیگنڈہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کوئی بڑے حملے نہیں کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version