news
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی اتار چڑھاؤ، انڈیکس میں زبردست اُتار چڑھاؤ
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروباری سرگرمیاں شدید اتار چڑھاؤ کا شکار رہیں۔ کاروبار کا آغاز 849 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 104,375 پوائنٹس تک جا پہنچا۔
بعد ازاں مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 2,115 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 105,642 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم اس کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع لینے کے رجحان کے باعث انڈیکس میں 536 پوائنٹس کی مندی آئی اور وہ 102,990 پوائنٹس تک نیچے آ گیا۔
مارکیٹ کے اختتام پر دوبارہ 142 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 103,669 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل مارکیٹ میں تاریخی مندی دیکھی گئی تھی، جب انڈیکس 6,482 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 103,526 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق حالیہ اتار چڑھاؤ سرمایہ کاروں میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی کیفیت اور خطے میں کشیدگی کا نتیجہ ہے۔