news

حسن رحیم کی بھارتی حملے پر تنقید، معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

Published

on

کراچی: پاکستان کے مشہور پاپ گلوکار حسن رحیم نے بھارت کی جانب سے کیے گئے حملے میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان بھارتی فالوورز پر تنقید کی ہے جنہوں نے اس حملے کا جشن منایا۔

اپنے سوشل میڈیا ویڈیو پیغام میں حسن رحیم نے کہا کہ انہیں یہ جان کر بہت دکھ ہوا کہ ان کے کئی بھارتی مداحوں نے “آپریشن سندور” پر خوشی کا اظہار کیا، حالانکہ یہ ایک بزدلانہ حملہ تھا جو رات کی تاریکی میں شہری آبادی پر کیا گیا اور جس میں ایک کم سن بچے سمیت کئی بے گناہ جانیں ضائع ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ انسانی جان کی قدر کو اہمیت دی ہے اور بھارت میں ہونے والے کسی بھی دہشتگرد واقعے پر ہمدردی اور مذمت کا اظہار کیا، یہاں تک کہ پہلگام جیسے واقعات پر بھی جہاں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں تھا، پاکستانیوں نے دکھ کا اظہار کیا۔

حسن رحیم نے کہا کہ “انسانی جانوں کی حرمت سرحدوں سے بالاتر ہوتی ہے، اور کسی بھی بے گناہ کی موت پر جشن منانا انسانیت کے خلاف ہے”۔ انہوں نے بھارتی فنکاروں اور عوام کی جانب سے حملے کی حمایت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ رویہ واقعی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version