news

پاکستان کا بھارتی جارحیت پر شدید ردعمل، مسلح افواج کو جوابی کارروائی کا اختیار

Published

on

اسلام آباد: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس میں بھارت کی حالیہ جارحیت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم پاکستانی شہریوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ کے باعث شہدا کی تعداد 31 ہو گئی ہے جبکہ 57 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ دشمن بزدل ہے، جو چھپ کر نہتے شہریوں، بچوں اور مساجد کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حملے کے دوران قرآن پاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا، جو بین الاقوامی قوانین اور مذہبی آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک فضائیہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے 5 جنگی طیارے، جن میں 3 رافیل بھی شامل تھے، اور 7 ڈرونز کو تباہ کیا۔ جوابی کارروائی میں صرف بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور متعدد چیک پوسٹس تباہ کی گئیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے مسلح افواج کو بھارتی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل اختیار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جو ہر محاذ پر دشمن کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version