news

پاکستانی فنکاروں کی بھارتی حملے پر شدید مذمت

Published

on

پاکستان پر بھارتی حملوں کے بعد جہاں حکومتی و عسکری ردعمل سامنے آیا، وہیں پاکستان کے شوبز ستارے بھی خاموش نہ رہے۔ معروف اداکارہ ماہرہ خان، جو بھارتی فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر چکی ہیں، نے بھارتی حملے کو “بزدلانہ اقدام” قرار دیتے ہوئے کہا کہ “ہم اس مشکل وقت میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔”

اداکار بلال عباس خان نے بھی معصوم جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستانی قوم پہلے سے زیادہ متحد ہے۔”

ماورا حسین، جنہوں نے بھارتی فلم صنم تیری قسم میں مرکزی کردار نبھایا، نے حالیہ بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

گلوکار و اداکار فرحان سعید نے پاکستان کی آزادی کو غنیمت قرار دیتے ہوئے قائداعظم کا شکریہ ادا کیا۔

اداکارہ عروہ حسین نے بھارت کی جانب سے جھوٹے پروپیگنڈے اور کشیدگی کو بڑھانے کی کوشش کو “انا کی جنگ” قرار دیا۔

اداکار منیب بٹ نے اپنے ویڈیو بیان میں دنیا کو یاد دلایا کہ “پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور دشمن کو یہ بھولنے نہیں دیں گے۔”

بھارت میں مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی کارروائی کو شرمناک اور بزدلانہ قرار دیا، جبکہ اداکار اسامہ خان نے موجودہ صورتحال پر شدید مایوسی کا اظہار کیا۔

پاکستانی فنکاروں کی یہ آواز قوم کے جذبے کو تقویت دے رہی ہے اور امن کے ساتھ ملکی خودمختاری کے دفاع کے عزم کا اظہار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version