film
پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی، این او سی جاری کرنے کا عمل معطل
پاکستانی حکام نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارتی فلموں کو نمائش کی اجازت دینے کے لیے این او سی جاری کرنے کا عمل معطل کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق تمام بھارتی فلموں پر ہوگا، جن میں بالی ووڈ اور بھارتی پنجابی فلمیں بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق، کئی فلموں کی این او سی درخواستیں سرکاری دفاتر میں زیر التوا ہیں، جن پر اب مزید کارروائی نہیں کی جائے گی۔ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ عوامی جذبات کو مدِنظر رکھا جائے اور ممکنہ عوامی ردِعمل سے بچا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں دشمن ملک کی فلمیں پاکستان میں دکھانا نامناسب ہوگا، لہٰذا یہ قدم وقتی طور پر اُٹھایا گیا ہے۔