news

سائبر ایمرجنسی ایڈوائزری جاری، عوام کو جعلی معلومات اور فشنگ لنکس سے خبردار رہنے کی ہدایت

Published

on

پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران دشمن عناصر کی جانب سے پاکستان پر سائبر حملوں میں شدت آنے لگی ہے، جس پر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (NCERT) نے فوری طور پر نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ دشمن قوتیں موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھا کر جدید سائبر ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں، جن کا مقصد پاکستان کے اہم قومی نیٹ ورکس کو متاثر کرنا اور عوام میں غیر یقینی کی کیفیت پیدا کرنا ہے۔

یہ عناصر فشنگ اسکیمز، جھوٹے سوشل میڈیا پیغامات، جعلی خبروں اور مشتبہ لنکس کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ایڈوائزری میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان جعلی اطلاعات کا شکار نہ ہوں اور ہر قسم کی معلومات صرف سرکاری اور مصدقہ ذرائع سے حاصل کریں۔

عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ:


کسی بھی نامعلوم لنک پر کلک نہ کریں
مشتبہ ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات کو فوری ڈیلیٹ کریں
سوشل میڈیا پر غیرمصدقہ خبریں یا ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں
سائبر سکیورٹی کی بنیادی احتیاطی تدابیر اپنائیں

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے حالیہ میزائل حملوں کے بعد پاکستان نے بھرپور دفاعی کارروائی کرتے ہوئے 5 بھارتی جنگی طیارے تباہ کر دیے، جن میں 3 رافیل بھی شامل تھے۔ اس کے علاوہ بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت کئی چیک پوسٹیں بھی نشانہ بنائی گئیں، جس کے بعد بھارت کی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version