news

پنجاب میں ہنگامی حالت نافذ، تعلیمی ادارے بند؛ پاک فوج کا بھارت کو بھرپور جواب

Published

on

بھارتی میزائل حملوں کے بعد پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صوبے بھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ 7 مئی بروز منگل پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ “پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت میرے ایمان اور حلف کا حصہ ہے، پنجاب کی سرزمین غازیوں اور شہداء کی امین ہے۔ آج بہنے والا معصوم خون ہم پر قرض ہے، اور اس کا بدلہ لیا جائے گا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، انتظامیہ کو فوری طور پر ایمرجنسی رسپانس کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے بہاولپور، مظفرآباد، کوٹلی، احمد پور شرقیہ اور مریدکے سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں پر میزائل حملے کیے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف کے مطابق دشمن کی جانب سے کیے گئے حملوں کے جواب میں پاکستانی افواج نے مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔

پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارت کا 6 مہار بٹالین اور 12 انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی چیک پوسٹس پر شدید فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں بھارتی فوجی ہلاک ہوئے، جبکہ کئی پوسٹس خالی کر کے بھارتی اہلکار فرار ہو گئے۔

پاک فضائیہ نے دشمن کے 2 رافیل طیارے مار گرائے، برنالہ سیکٹر میں بھارتی ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ اور مکمل طور پر متحرک ہیں۔

مریم نواز نے اپنی گفتگو کے اختتام پر “نعرہ تکبیر، اللہ اکبر” اور “پاکستان زندہ باد” کا نعرہ بلند کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی ان شاء اللہ ہمارا مقدر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version