news
پاک بھارت کشیدگی: اسلام آباد، لاہور، کراچی سمیت 6 شہروں کی 30 غیر ملکی پروازیں موڑ دی گئیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ کے لیے آنے والی 30 سے زائد بین الاقوامی پروازوں کا رخ تبدیل کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث ابوظہبی، دبئی، دوحہ، استنبول، ریاض، جدہ، کویت، شارجہ اور نجف سے پاکستان آنے والی پروازوں کو یا تو واپس روانہ کر دیا گیا یا متبادل ہوائی اڈوں پر اتار لیا گیا۔
متاثرہ پروازوں میں ای وائی 284 (ابوظہبی سے لاہور)، ایکس وائی 317 (ریاض سے لاہور)، ٹی کے 714 (استنبول سے لاہور) اور کیو آر 620 (دوحہ سے لاہور) شامل ہیں جنہیں واپس بھیج دیا گیا۔ ای کے 622 (دبئی سے لاہور) کو بھی روانگی کے بعد واپس دبئی بھیج دیا گیا، جبکہ پی کے 842 (جدہ سے لاہور) کو کراچی میں اتارا گیا۔
اسلام آباد کے لیے آنے والی پروازوں میں ای وائی 302 (ابوظہبی)، پی کے 240 (دمام)، ایس وی 726 (جدہ) اور کیو آر 632 (دوحہ) شامل ہیں، جنہیں یا تو کراچی میں اتارا گیا یا واپس روانہ کر دیا گیا۔ اسی طرح ترکش ایئر کی ٹی کے 710، کویت ایئر کی کے یو 205، اور فلائی دُبئی کی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔
سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد کے لیے آنے والی کئی پروازیں بھی واپس موڑی گئیں، جن میں ای کے 618، کیو آر 630، ایف زیڈ 339، جی 9562، اور ایف زیڈ 355 شامل ہیں