news

بھارت کے میزائل حملوں میں 26 پاکستانی شہید، پاک فوج کا بھرپور جواب

Published

on

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف سنگین جارحیت کرتے ہوئے 6 مقامات پر 24 میزائل حملے کیے، جن میں 26 پاکستانی شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی حملوں میں 5 افراد شہید ہوئے، جب کہ سب سے زیادہ جانی نقصان احمد پور شرقیہ میں ہوا جہاں مسجد سبحان کو نشانہ بنایا گیا، اس حملے میں ایک بچی سمیت 13 افراد شہید اور 31 زخمی ہوئے۔

مظفرآباد میں مسجد بلال پر حملے میں 3 افراد شہید اور ایک بچی زخمی ہوئی، مسجد مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ کوٹلی میں مسجد عباس پر حملہ کر کے 16 سالہ لڑکی اور ایک بچے کو شہید کیا گیا۔ مریدکے میں مسجد پر حملے میں 3 افراد شہید، 1 زخمی اور 2 لاپتا ہوئے۔ سیالکوٹ کے ایک گاؤں اور شکرگڑھ پر بھی حملے کیے گئے تاہم وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، صرف ایک ڈسپنسری کو معمولی نقصان پہنچا۔

پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ بھارت کی بزدلانہ کارروائی کے جواب میں پاکستان نے دفاعی حکمت عملی کے تحت دشمن کے 10 طیاروں کو نشانہ بنایا، جن میں 3 رافیل، 1 مگ-29 اور 1 ایس یو-30 شامل ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں اور پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں معصوم شہریوں اور مذہبی مقامات کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، ان حملوں کی جگہوں کا جلد عالمی میڈیا کو دورہ کرایا جائے گا۔ پاکستان دشمن کو اس حملے کا جواب اپنے وقت اور اپنی مرضی کی جگہ پر دے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version