news

بھارت کا پاکستان پر “آپریشن سندور” کے تحت میزائل حملہ، 9 مقامات پر حملے کا دعویٰ

Published

on

بھارت کی وزارت دفاع نے پاکستان پر میزائل حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے “آپریشن سندور” کا نام دیا ہے۔ بھارتی دعوے کے مطابق حملے پاکستان اور آزاد کشمیر کے کل 9 مختلف مقامات پر کیے گئے تاہم کسی بھی فوجی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

دوسری جانب پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں تصدیق کی کہ بھارت نے پاکستان کے 3 مقامات پر میزائل داغے، جن میں آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی، مظفرآباد اور پنجاب کے شہر بہاولپور شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق بھارتی میزائل پاکستانی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوئے، پاکستانی فضائیہ مکمل الرٹ ہے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

رات گئے بہاولپور اور مظفرآباد میں زوردار دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں، جن کے بعد شہری خوف و ہراس کا شکار ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ بہاولپور میں چار دھماکوں کے بعد آسمان پر تیز روشنی دیکھی گئی اور پورا شہر لرز اٹھا۔

پاکستان نے بھارتی حملے کو بلااشتعال اور شرمناک قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس کا بھرپور اور وقت مقررہ پر جواب دیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version