news

بھارتی اداکارہ چھایا قدم کے خلاف جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے پر تحقیقات

Published

on

بھارتی اداکارہ چھایا قدم کے خلاف جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اداکارہ چھایا قدم نے جنگلی اور معدومی کے خطرے سے دوچار جانوروں کا گوشت کھانے کا اعتراف کیا، جس کے بعد محکمہ جنگلات نے ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں، اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے مانیٹر لیزارڈ (گو) اور سیہہ (خارپشت) کا گوشت کھایا ہے، جو قانونی طور پر محفوظ جانوروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ ان کے اس انکشاف کے بعد، ممبئی میں جانوروں اور درختوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم “پلانٹ اینڈ اینیمل ویلفیئر سوسائٹی” نے ان کے خلاف باقاعدہ پولیس میں شکایت درج کروا دی۔

رپورٹ کے مطابق، چھایا قدم کو جلد ہی تفتیش کے لیے طلب کیا جائے گا۔ محکمہ جنگلات کے ایک افسر نے بتایا کہ وہ اداکارہ سے فون پر رابطے میں ہیں، اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس وقت شہر سے باہر ہیں اور چند روز میں واپس آئیں گی۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اداکارہ کے جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version